ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر پردیش انتخابات کے 25امیدواروں پرالیکشن کمیشن نےلگائی تین سال کی پابندی؛ اخراجات کی معلومات نہ دینے کا شاخسانہ

اتر پردیش انتخابات کے 25امیدواروں پرالیکشن کمیشن نےلگائی تین سال کی پابندی؛ اخراجات کی معلومات نہ دینے کا شاخسانہ

Sat, 24 Dec 2016 01:08:03    S.O. News Service

مظفرنگر،23دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)الیکشن کمیشن نے آج انتخابات کے دوران کئے گئے اخراجات کی معلومات نہ دینے پر 2012میں اتر پردیش اسمبلی انتخابات لڑنے والے 25امیدواروں پر اگلے تین سال کیلئے پابندی لگا دی۔اسسٹنٹ الیکشن افسر رنجیت سروج نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سیکریٹری انج جے پریا کے حکم کے مطابق مظفرنگر کے 6امیدواروں سمیت 25امیدواروں پر تین سال کیلئے لوک سبھااوراسمبلی انتخابات لڑنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان امیدواروں کی طرف سے 2012اسمبلی انتخابات کے دوران کئے گئے اخراجات کی معلومات نہیں سونپنے کے بعد یہ حکم دیا گیا۔


Share: